رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے خانزادہ جماعت خانہ میں چمڑے کی بیماریوں کے فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کردیا

اتوار 27 نومبر 2022 17:55

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2022ء) رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے خانزادہ جماعت خانہ میں چمڑے کی بیماریوں کے فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیااور کہاکہ شہری اتحاد سکرنڈ کا بہترین کام ہے وہ وقتا فوقتا مختلف بیماریوں کے کیمپ لگواتے رہتے ہیں اس موقع مزید کہاکہ شہری سکرنڈ کی چاروں جانب روڈ رستوں کا جال بچھادیا جائے گا منظوری ہو گ ہے عوامی حکومت عوام کی خدمت اولین ترجی ہے بیماریوں کے مطالق ڈاکٹروں سے معلومات لیں اس موقع پر صدر شہری اتحادسکرنڈ محمد مراد خانزادہ سید احسان شاہ عارف حسین خانزادہ قطب شاہ عبدالحکیم خاصخیلی نے فری میڈیکل کی افادیت کے بارے میں مفید گفتگو کی، اس موقع پر دیگر معززین نے فری میڈیکل کیمپ کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں