سانگھڑ میں سیلاب سے متاثرہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی

ملزم نے راشن دینے کے بہانے متاثرہ لڑکی کو گھر لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 ستمبر 2022 21:17

سانگھڑ میں سیلاب سے متاثرہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر2022ء) سانگھڑ میں سیلاب سے متاثرہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی، ملزم نے راشن دینے کے بہانے متاثرہ لڑکی کو گھر لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سانگھڑ میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا شکار اور راشن حاصل کرنے کیلئے کوشاں لڑکی کو امداد کے بہانے درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کا بتانا ہے کہ رکشے والے نے کہا چلو تمہیں راشن دلاتا ہوں اور گھر لےجا کر نشہ آور چیز کھلا دی اور دو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں