سانگھڑ میں مویشی منڈی بند ہونے سے ہزاروں افراد بیروزگار گھروں میں فاقہ کشی

ہمارا گزر سفر مویشی پر ہے عید الضحیٰ کے انتظار میں جانور فروخت کرنے کے لئے پالتے ہیں مویشی منڈیاں کھولی جائیں، مویشی مالکان

جمعرات 9 جولائی 2020 18:14

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) سانگھڑ میں مویشی منڈی بند ہونے سے ہزاروں افراد بیروزگار گھروں میں فاقہ کشی بیوپاریوں نے شہر اور گائوں کے سڑک کنارے مویشی فروخت کرنے کے لئے ڈیرے ڈال لئے،مویشی مالکان نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارا گزر سفر مویشی پر ہے عید الضحیٰ کے انتظار میں جانور فروخت کرنے کے لئے پالتے ہیں مویشی منڈیاں کھولی جائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلع سانگھڑ میں مویشی منڈیاں بند ہونے کے باعث ہزاروں خاندان انتہائی کمپریسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مویشی منڈی کے منشیوں کا کہنا ہے کہ ہمارا یہی روزگار تھا جو کہ لاک ڈان کے بعد بند ہوگیا ہے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں مویشی مالکان نے منڈیاں بند ہونے کے باعث شہروں اور دیہاتوں میں جگہ جگہ بکرے گائے قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لئے گاہک کے انتظار میں بیٹھے نظر آتے ہیں انکا کہنا ہے کہ تین صوبوں جبکہ سندھ کے بڑے شہروں کراچی حیدرآباد میرپورخاص عمرکوٹ ٹنڈوالہیار سمیت بیشتر شہروں میں مویشی منڈیاں لگائی جارہی ہیں مگر ہمارے ضلع بھر میں مویشی منڈیاں بند کرکے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے ضلع سانگھڑ زرعی ضلع ہے گذشتہ چند سالوں سے زراعت دن بدن پیچھے جارہی ہے اس لئے ہم لوگ گزر سفر مویشی پال کر فروخت کرکے کرتے ہیں جبکہ اجھڑو تھر کے لوگ جمعرات کو مویشی منڈی سانگھڑ میں جانور فروخت کر کے پورے ہفتہ کاراشن اور اشیا ضرورت خرید کرلے جاتے تھے اب مویشی منڈی بند ہونے سے انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید الضحی قریب ہے مگر مویشی منڈی بند ہونے سے مذہبی فریضہ کی ادائیگی پریشان کن مرحلہ ہے سانگھڑ کی عوام بیوپاریوں اورمویشی منڈی کے روزگار سے وابستہ افراد نے وزیراعلی سندھ کمشنر شہید بینظرآباد ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے فوری مسلے کے حل کے لیے اقدامات کرتے ہوئے ایس او پیز کے تحت ضلع سانگھڑ میں بھی مویشی منڈیاں کھولی جائیں تاکہ ہر مسلمان قربانی جیسا فرض ادا کر سکیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں