سرگودھا ،اتوار کو مسیحی عبادات کے موقع پر تمام گرجا گھروں پر سخت سیکورٹی انتظامات

اتوار 17 مارچ 2024 15:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) سرگودھا میں اتوار کو مسیحی عبادات کے موقع پر تمام گرجا گھروں پر سخت سیکورٹی انتظامات کر کے ایک سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رکھا گیاجنہوں نے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں پر ڈیوٹی سرانجام دی اور ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے مسلح جوان ان کے اطراف گشت پر معمور رہے اور اس حوالے سے علاقہ بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان کو الرٹ کر دیا گیاجبکہ گرجا گھروں پر عبادات کے پروگرام میں شرکت کرنے والے مرد و خواتین،گاڑیوں،موٹر سائیکلز کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے جانے دیاگیاجہاں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال یقینی کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں گرجا گھروں پر خواتین کی شرکت کے حوالہ سے چیکنگ پر لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی لگائی گئی اور گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں