سرگودھا شہر سے پولیس نے عیدالفطر پر منشیات فروشی کی تیاری میں مصروف دو مسلح افراد گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 11:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سرگودھا شہر سے پولیس نے عیدالفطر پر منشیات فروشی کی تیاری میں مصروف دو مسلح افراد کو گرفتار کر کیاڑھائی کلو آئس،9 کلو افیون اور6 پسٹل اسحلہ برآمد کر لیا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں عید الفطر کے موقع پر منشیات فروشی کی تیاری میں دو مسلح منشیات فروشوں قیصر اور اعجاز کو تھانہ ساجد شہید پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9 کلو افیون،اڑھائی کلو آئس اور غیر قانونی اسلحہ 2 پسٹل 9MM اور 4 پسٹل 30 بور برآمد کر لئے جس پر ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

گئے۔اس ایکشن پر سٹی سرکل پولیس کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ پولیس معاشرے کے ناسوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔انہوں نے بہترین کاروائی پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل عبد السمیع شیخ، ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید عنصر عباس اور ان کی ٹیم کے بروقت ایکشن کو سراہا_

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں