ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ سرگودھا کاسینٹرل جیل میانوالی اور ہائی سیکورٹی جیل کا دورہ

ملاقاتی شیڈ،ہسپتال،کچن اسیران،حوالات بارکس، قیدیان بارکس اور سزائے موت بارک کا معائنہ کیا

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل نے سینٹرل جیل میانوالی اور ہائی سیکورٹی جیل میانوالی کا دورہ کر کے ملاقاتی شیڈ،ہسپتال،کچن اسیران،حوالات بارکس، قیدیان بارکس اور سزائے موت بارک کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے اسیران کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل میں کھانے کے مینو کے مطابق کھانے کا معیار چیک کیااورصفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ سعید اللہ گوندل نے جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت تما م جیل آفیسرز اور ملازمین کو ہدایت کی کہ جیل اسیران کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا کوتاہی نا برتی جائے اور لواحقین کے ساتھ مناسب رویہ اپنایا جائے تاکہ انکی تذلیل نا ہو۔ڈی آئی جی سعید اللہ گوندل نے جیل کے سائلین و لواحقین سے کسی قسم کی شکایت کے بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات یقین بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں