سرگودھا، زہریلی گولیاں کھلا کر چار جانوروں کو مار دیا گیا،زمیندار کا احتجاج

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) زہریلی گولیاں کھلا کر چار جانوروں کو مار دیا گیا۔جن کی نعشوں کو دیکھ کر زمیندار نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا لالہ موسیٰ ریلوے لائن کے جنکشن ملکوال کے گاؤں کھائی میں نامعلوم افراد نے زمیندار محمد ریاض ڈیرے پر بندھے 5 مویشیوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں جس کے باعث 3 جانور ہلاک ہوگئے اور ایک مویشی بچ گیا۔ جن کی نعشیں دیکھ کر زمیندار نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں