سرگودھا ،مسلح افراد کی فائرنگ سے جاںبحق نوجوان کو سپرد خاک کر دیاگیا

جمعہ 29 مارچ 2024 11:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) مسلح افراد کی فائرنگ سے جاںبحق نوجوان کو سپرد خاک کر دیا جس کے درزی سے عید کے لئے سلائی تین سوٹ ملے جبکہ مقتول کے ساتھ زخمی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتلائی جا رہی ہے پولیس مقدمہ قتل و اقدام قتل درج کر کے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ موچھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق مقتول نوجوان حسنین خان کو سپردخاک کر دیا گیا جس کے درزی سے عید کے لئے سلائی 3 سوٹ ملے ہیں جبکہ اس کے ساتھ فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان سیف خان کی حالت بھی تشویشناک بتلائی جا رہی ہے اس وقوعہ پر تھانہ موچھ پولیس مقدمہ قتل و اقدام قتل درج کر کے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں