رمضان المبارک کے تیسرے نمازِجمعہ پر سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

جمعہ 29 مارچ 2024 15:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) رمضان المبارک کے تیسرے نماز ِجمعہ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجداور امام بار گا ہو ں پر سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہامحمد فیصل کامران کی ہدایت پرضلع بھر کی اہم مساجداور امام بارگاہوں پر پولیس کے مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سر انجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔نماز ِجمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے تمام اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔اس کے علاوہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی خفیہ کیمروں کی مدد سے براہ ِراست نگرانی کی جاتی رہی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں