سانحہ نوشکی میں جاں بحق مقتولین کی معتیوں کو منتقل کر کے سپردخاک کر دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 11:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سانحہ نوشکی میں جاں بحق مقتولین کی معتیوں کو منتقل کر کے سپردخاک کر دیا گیا جن کے چک فتح شاہ کے 6 مقتولین کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے علاقہ سانحہ میں مسافر بس کو روک کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں ملنے پر ان کی نوشکی میں نماز جنازہ ادا کر کے معتیں آبائی مقامات پر منتقل کر دی گئیں جن میں 6 مقتولین ساجد عمران،مذمل حسین،مظہر اقبال،محمد ابوبکر،محمد قاسم،تنزیل جاوید کا تعلق منڈی بہاوالدین کے چک فتح شاہ واسق فاروق کا تعلق وزیر آباد،جاوید شیزاد کاتعلق افضل پور اور رانا شاہ زیب کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جن کی معتیں پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور 6 مقتولین کی اجتماعی نماز جنازہ چک فتح شاہ میں ادا کر دی گئی اور سپردخاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی اور دیگر افسران اور معززین موجود تھے۔ جہاں پسماندگان اپنے پیاروں کے تابوتوں پر زور و قطار روتے نظر آئے۔ جن کی اجتماعی نماز جنازہ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں ہر طرف پولیس اہلکار تعینات تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں