حیسکو شہدادپور کی جانب سے بجلی کے بلوں سے متعلق عوامی شکایات کو سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:39

شہدادپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) حیسکو شہدادپور کی جانب سے بجلی کے بلوں سے متعلق عوامی شکایات کو سننے کے لئے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کھلی کچہری میں وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر حیسکو کمیٹی بورڈکے ممبر اور مسلم لیگ ( ن ) ضلع حیدرآباد کے ضلعی صدر حاجی محمد حنیف صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس کھلی کچہری میں XEN سانگھڑ مٹھل شیخ ، RO سانگھڑ صداقت خان ، SDO حیسکو ون شہدادپور غلام نبی خاصخیلی ، SDO حیسکو ٹو نزاکت میمن اورمسلم لیگ ( ن ) میر پور خاص ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری چوہدری محمد عارف راجپوت کی موجودگی میں حیسکو شہدادپور سے متعلق عوام سے شکایات سنیں اور عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات دیئے عوامی شکایات کو سامنے رکھتے ہوئے حیسکو کمیٹی بورڈکے ممبر حاجی محمد حنیف صدیقی نے حیسکو کے RO سانگھڑ کو ہفتہ میں دو دن شہدادپور حیسکو آفس میں بیٹھ کر عوامی شکایات کو حل کرنے ، شہر میں کی جانے روزانہ کی لوڈشیڈنگ میں فجر کی نماز کے وقت اور دن 12 بجے سے دو بجے تک کی لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کر کے کوئی اور ٹائم مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حیسکو کمیٹی بورڈکے ممبر اور مسلم لیگ ( ن ) ضلع حیدرآباد کے ضلعی صدر حاجی محمد حنیف صدیقی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکیں مسلم لیگ ( ن ) میر پور خاص ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری چوہدری محمد عارف راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی شکایات کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے مقرر کردہ حیسکو کمیٹی کے ممبر کو شہدادپور کی دعوت دی تاکہ عوام کی حیسکو سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا سکے ۔

شہدادپور کی عوام ان کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ وہ عوامی مسائل کو سننے اور ان کے حل کے لئے تشریف لائے انھوں نے امید کا اظہار کیا حیسکو افسران عوامی شکایات کے فوری طور پر حل کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں