شرقپورشریف میں اتحاد اہلسنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جس میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے سینکڑوں مشائخ عظام نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 مارچ 2021 18:52

شرقپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ چودھری) شرقپورشریف میں اتحاد اہلسنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے سینکڑوں مشائخ عظام نے شرکت کی۔کانفرنس آستانہ عالیہ شرقپورشریف کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں علامہ حامد سعید کاظمی سابق وفاقی وزیر ، صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے ، صاحبزادہ حامد رضا ( چئیرمین سنی اتحاد کونسل ، پیر خالد سلطان ( سلطان باہو ) ، پیر خواجہ معین الدین کوریجہ ( کوٹ مٹھن شریف ) ، پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی ( بابا فرید پاکپتن شریف ) ، پیر اختر رسول قادری ( غوثیہ حق باہو لاہور ) ، پیر معصوم حسین نقوی ( آستانہ عالیہ حسنینی لاہور ) ، پیر سید علی رضا بخاری ( ایم ایل اے آزاد کشمیر ) ، پیر غلام مجدد سرہندی کراچی ، علامہ غیاث الدین ایم پی اے ، محمد اشرف انصاری ایم پی اے ، پیر ضیاء المصطفی حقانی لاہور ، پیر سید علی رضا گیلانی ( دربار میاں میر ) ، پیر ریاض سلطان ( دربار سلطان باہو ) ، پیر سید مقدس امیر بادشاہ ( چورہ شریف ) ، خواجہ قطب الدین فریدی ، پیر سید عنایت شاہ پشاور و دیگر مشائخ عظام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ آئندہ جنرل الیکشن کے لیے اہلسنت کی تمام جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے مشائخ ابھی سے متحد ہوکر گنبد خضریٰ کے سایہ میں تمام اہلسنت جماعتیں متحد ہو کر ناموس رسالت پر پہرہ دیں۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ مساجد اور مزارات کو کنٹرول کرنے کے لیے وقف آرڈیننس 2020 ناقابل قبول ہے اسے فوری ختم کیا جائے۔

سود کے کاروبار کے خلاف بہت سی قراردادیں پاس ہوئیں اور شرعی عدالتوں نے فیصلے دیے لیکن اس پر عمل نہ ہو سکا حکومت جلد از جلد سودی نظام کو ختم کرے۔ اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ عورت مارچ جیسے فتنوں کو پنپنے سے پہلے ہی ختم کیا جائے۔ توہین رسالت قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ کسی کو گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں