شیخوپورہ ۔پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں کی جانب سے مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شان مسیح

بدھ 21 اگست 2019 19:15

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ کے علاقہ محلہ فاروق نگر کے رہائشی کو پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں کی جانب سے مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہیں ہیں جس پر شان مسیح نے ناصر مسیح وغیرہ کے خلاف پولیس کو اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شان مسیح اور نیہا جاوید دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور آپس میں رشتے دار بھی تھے۔

(جاری ہے)

شان کے والدین نے نیہا کے گھر والوں سے رشتہ مانگا انکار کی صورت میں دونوں نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی اور ہنسی خوشی زندگی بسر کرنے لگے اسی دوران لڑکی کے گھر والوں ناصر مسیح،فیصل مسیح،آصف ،جاوید،راشد،پرویزوغیرہ ان کی جان کے دشمن بن چکے ہیں، نوبیاہتا جوڑے نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین سے اپنے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں