حکومت کی لڑائی کرپٹ مافیا سے ہے، پیر سید ارشد ہاشمی

منگل 19 نومبر 2019 19:58

شیخوپورہ ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدا ن پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کی لڑائی کرپٹ مافیا سے ہے جس کے خلا ف جدوجہد کا علم وزیر اعظم عمران خان بلند کئے ہوئے ہیں، قوم نے پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمہ کا مینڈیٹ دیکر ایوان اقتدار میں بھیجا ہے اس ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، حکومت نے نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بناپر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جس کی خاطر لگائی گئی شرط کوعدلیہ نے قائم نہیں رکھا اس فیصلے کا بھی احترام کرتے ہوئے حکومت نے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے کیونکہ نواز شریف کی صحت پر سیاست حکومت نے خود (ن) لیگ اور شریف خاندان کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف کو حکومت نے جتنے دن علاج کی اجازت دی ہے اس پرپورا اترانا ان کی ذمہ داری ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں