مطلوب بین الصوبائی اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

بدھ 5 جولائی 2023 19:57

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2023ء) ڈکیتی راہزنی کے مقدمات میں مطلوب بین الصوبائی اشتہاری عابد آہدیاں روڈ پر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

خطر ناک ڈکیٹ عابد کو نارنگ پولیس برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ موٹر سایکل سوار ڈاکووں نے پولیس وین پر فایرنگ کر کے اپنے ساتھی ڈاکو کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن اپنے ہی ساتھی ڈاکووں کی فایرنگ سے ڈکیٹ عابد موقع پر ہلاک ہو گیا ایس ایچ او چوہدری لطیف گجر نے میڈیا کو۔

بتایا کہ خطرناک ملزم نے کراچی سے خیبر تک وارداتیں کیں بلکہ چائنہ بارڈر پر بھی پاکستان آنے والے شہریوں کو معاف نہ کیا تھانہ نارنگ ریکارڈ میں اسکے خلاف آٹھ مقدمات درج ہیں خطرناک ملزم نے اپنے گینگ کے ہمراہ عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں