وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان راشن پیکج کے تحت مستحق افراد کو آزمائشی طور پر راشن بیگ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 4 مارچ 2024 21:50

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان راشن پیکج کے تحت مستحق افراد کو آزمائشی طور پر گھر گھر جا کر راشن بیگ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 2 لاکھ 30 ہزار 706 مستحق افراد کو رمضان نگہبان راشن بیگ گھر کی دہلیز پر دیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان نگہبان راشن پیکج کے تحت مستحق افراد کو آزمائشی طور پر گھر گھر جا کر راشن تقسیم کرنے کے لیے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پرکیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا میں رجسٹرڈ مستحق افراد کی فہرستوں کی تصدیق کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے ، باقاعدہ طور پر پیکج کے تحت راشن پیکج کی گھر گھر فراہمی شروع کر دی جائے گی اور 10 رمضان تک تمام مستحقین کو راشن بیگ پہنچا دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجٹل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو یقینی بنائے گی۔ \378

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں