اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز گوندل کا اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ شہر سمبڑیال وگردونواح میں اشیاء خوردونوش سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

منگل 9 اپریل 2024 22:51

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز گوندل کا اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ شہر سمبڑیال وگردونواح میں اشیاء خوردونوش سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی، دوران چیکنگ مختلف مقامات پر گرانفروشی پر مجموعی طور پر دوکانداروں کو 1 لاکھ 51 ہزار جرمانہ، سرکاری نرخوں سے زائد وصولی اور ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں نہ کرنے والے 8 دوکانداروں کے خلاف تھانہ میں مقدمات کا اندراج کروا دیا، عوام الناس کو سرکاری نرخ ناموں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف اب کاروائیوں کا تسلسل بلاناغہ جاری رہے گا، اسسٹنٹ کمشنر کی ناجائز منافع خوری کے تناظر میں دوکانداروں کو تنبیہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے وضع کردہ پالیسی اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی زیرِ نگرانی اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنر نے خود سمبڑیال شہر و گردونواح میں عید الفطر کی آمد پر خوراک و اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے جنرل سٹورز، سپر سٹورز، چھوٹے، بڑے گوشت، برائلر گوشت، سبزی، پھل فروشوں کی دکانوں پر چیکنگ کی اور اس موقع پر مختلف مقامات پر سرکاری نرخوں سے ہٹ کر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 51 ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ 8 دوکانداروں کے خلاف تھانہ میں مقدمات کا اندراج کروا دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے دوران چیکنگ دوکانداروں کو اشیاء خوردونوش عوام الناس کو سرکاری قیمت پر فراہمی اور سرکاری نرخ نامے دوکانوں پر نمایاں،واضع مقامات پر آویزاں کرنے کی سختی سے ہدایات بھی کی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کا دوکانداروں کو اس موقع پر تنبیہ کرتے ہوئے کہنا تھا سرکاری قیمتوں سے زائد وصولی ہر گز برداشت نہیں کی جا? گی، گرانفروشی کرنیوالے والوں کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری اور مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت ان کے خلاف تھانوں میں مقدمات کا اندراج بھی کروایا جا? گا۔

اے سی سمبڑیال نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد وصولی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کے لئے اپنی شکایات فون نمبرز 080002345 -9200570-052 اور 6827085-0345 پر درج کرائیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں