پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،خواجہ اویس مشتاق

پیر 15 اپریل 2024 19:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے راہنما خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے جد جہد جاری رہے گی،ماضی میں حکومتوں نے ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ اویس مشتاق نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے جدو جہد جاری ہے اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنا کر دم لیں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں