سمبڑیال، اے سی کی مہنگے داموں روٹی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی، جرمانے عائد

بدھ 17 اپریل 2024 17:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نےروٹی اور نان کے نئے نرخوں کی چیکنگ کے لئے ہوٹلوں اور نانبائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ سمبڑیال اور اس کے گردونواح بازاروں میں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائد ریٹ پر نان اور روٹی فروخت کرنے پر متعدد کانداروں کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ روٹی اور نان کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ہوٹل مالکان، نانبائی اور دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں