سیالکوٹ، پولیس کی بجلی چوری کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 17:17

سیالکوٹ،  پولیس کی بجلی چوری کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائی، 3  ملزمان گرفتار
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مرتکب 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سب ڈویژن گیپکو بھوپالوالہ ایس ڈی او عرفان علی کی رپورٹ پر پولیس نے تھانہ بیگووالہ کے علاقے دودوالی سے مظہر، اقبال اور ڈھڈیال سے فیصل کے خلاف کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں