بلوچستان کے ضلع سبی میں3.3 شدت کا زلزلہ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 20 اگست 2020 15:20

بلوچستان کے ضلع سبی میں3.3 شدت کا زلزلہ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2020ء) بلوچستان کے ضلع سبّی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع سبّی میں بدھ کی شب گیارہ بجکر 18منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 41کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبّی سے 64کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں