سبی، یونین کونسل مل کے لئے منظور ہونے والی اسکیم کو کہیں اور منتقل ہونے پر احتجاج

بدھ 30 اکتوبر 2019 17:09

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2019ء) یونین کو نسل مل کے معتبرین و سابق ضلع وائس چیئرمین میر محمد چانڈیو،سابق چیئرمین یونین کونسل مل وڈیرہ غوث بخش گورگیج،ملک محمد اکبر چانڈیو ،میر ریاض علی گشکوری، وڈیرہ غلام حیدر ہاڑہ،ملک غلام ہاڑہ،میر ہیجو خان گشکوری،رئیس محمد ابراہیم شومرو،وڈیرہ ذوالفقار ہاڑہ،قطب خان گشکوری اور دیگر نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں یونین کونسل مل سبی ٹو مل روڈ کے لئے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری کے بعد اب چند نادیدہ قوتیں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو مس گائیڈ کر کے اس میگا پروجیکٹ کو مل روڈ سے کہیں اور منتقل کرنے کی کوشش میں سر گرم ہیں جو قابل مذمت اور نا قابل برداشت اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل مل سبی کا سب سے بڑا یونین کونسل ہے جو 32 سے زاہد دہیاتوں پر مشتمل ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یونین کونسل مل ضلع سبی کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی جارہی اس سازش کو کسی صورت بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت یونین کونسل مل ضلع سبی کے لئے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم جو سبی سے مل تک روڈ کی تعمیر کے لئے منظور کئے گئے ہیں اس میگا پروجیکٹ کو کسی صورت دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر ایسا کیا گیا تو انصاف کے حصول کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے دروازے پر دستک دیں گے۔

انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان،رکن بلوچستان اسمبلی سردار سر فراز خان ڈومکی اور کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا سے اپیل کی ہے کہ یونین کونسل مل کے لئے منظور ہونے والی اسکیم کو کہیں اور منتقل کرنے کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں