سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کراچی میں انتقال کرگئے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) سابق سینیٹر بزرگ سیاسی رہنما میر حضور بخش ڈومکی کراچی میں انتقال کرگئے،انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،ان کی رہائش گاہ لہڑی میں ملک بھر سے لوگوں کی تانتا بندھ گیا ،مرحوم کی میت کراچی سے لہڑی لایا اور آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا نماز جنازہ میں اعلی آفیسران و قبائلی معتبرین ،عمائدین ہزاروں افراد نے شکرکت کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بزرگ سیاسی رہنما و سابق سنیٹر میر حضور بخش ڈومکی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ملک بھر سے لوگوں کی لہڑی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا مرحوم میر حضور بخش ڈومکی سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی،سابق ضلع ناظم سبی میر علی مردان ڈومکی،میر بالاچ خان ڈومکی اور سابق وائس چیر مین میر حسن اسحاق ڈومکی کے والد محترم، سردار میر سرفراز خان ڈومکی،سابق صوبائی وزیر سردارزادہ میر بختیار خان ڈومکی، سابق ضلع ناظم سبی سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، سابق تحصیل ناظم سردارزادہ میر بجار خان ڈومکی اور سابق وفاقی وزیر ڈاڈا میر حسن خان ڈومکی کے چچا تھے میر حضور بخش ڈومکی کی نماز جنازہ میں بریگیڈیئرذوالفقارباجوہ،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی، صوبائی وزیرآبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی،رکن صوبائی اسمبلی میر سکندرخان عمرانی،سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفور لہڑی ، کمشنر سبی ڈویژن آغافیصل احمد ، ڈپٹی کمشنر زاہدشاہ،بیریسٹرنوابزادہ سیف اللہ خان مگسی،کمانڈنٹ سبی سکاوٹس بہادرخان ،سردار عبدالوحید سولنگی،وڈیرہ محمد علی پیروزانی،سردار شہد خان مری،سرداد ایوب مری،ڈی ای او عبدالستار لانگو،راناخان مغیری،یارمحمد ہاڑا،سابق صدرپریس کلب ڈیرہ مرادجمالی منٹھارخان منگی ،سابق صدر سبی پریس کلب سلیم گشکوری سمیت سندھ اور بلوچستان سے اقوام ڈومکی ۔

(جاری ہے)

قبائلی عمالدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی سندھ بلوچستان سے اقوام ڈومکی قبائل سمیت دیگر قبائل کے معتبرین معززین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی مرحوم میر حضوربخش خان ڈومکی کو آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ان کے انتقال کی خبر جنگ میں آگ کی طرح پھیل گئی سبی، بختیارآباد،لہڑی شہر کی تمام مارکیٹیں کاروباری مراکزبند رہے علاقوں میں سوگ کا سماں رہا ہر آنکھ اشکبارتھی جبکہ مرحوم کے ایثال ثواب کے لئے تعزیت کا سلسلہ ڈومکی ہاوس لہڑی میں جاری ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں