پانی،بجلی اور گیس جیسے بینادی مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کریں گے، سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی

پیر 17 فروری 2020 16:48

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار سر فراز خان ڈومکی کے فرزند سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی اور سابق ضلع ناظم میر علی مردان خان ڈومکی نے کہاہے کہ انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیجی دی جائے گی،لوگوں کے جائزمسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ،پانی ،بجلی اور گیس جیسی بینادی مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ تونیہ میں رئیس سانول خان تونیہ اور ڈاکٹر نور احمد خان تونیہ کی جانب سے دیئے گئے پر تکلف ظہرانے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب سے ڈاکٹر نوراحمد تنیو ،عبدالحق تنیو،حافظ علی ،درمحمد ،حاجی طالب حسین ،رسول بخش سومرو،رئیس علی نواز سومرو،اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر میر روحیل ڈومکی ،رئیس سانول خان تنیو ،سید روشن شاہ اور دیگر موجود تھے ظہرانے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اجتماعی کاموں کو ترجیجی دی ہے اور آئندہ بھی عوام کے عظیم تر مفاد میں اجتماعی کاموں کو اہمیت دیں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں