ڈپٹی کمشنر سبی کا غیر حاضر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس کی تنخواہوں کی کٹوتی ،طویل عرصے سے غیر حاضر ڈاکٹروں ،پیرا میڈیکس کے خلاف کاروائی کا حکم

منگل 19 مئی 2020 20:03

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی،ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی چیف آفیسر سبی میر اسلم لغاری سمیت کمیٹی کے دیگر ممران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی تنخواہوں کی کٹوتی اور طویل عرصے سے غیر حاضر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم اجلاس میں ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں دوبارہ او پی ڈی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی بات چیت کیا گیا ہیاور ضلع سبی میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کو سفارشات بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں