پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے وفد کی امن وامان کی بدترین صورتحال ، عوامی مشکلات کے حوالے سے ڈی آئی جی اور ڈویژنل کمشنر سے ملاقاتیں

اتوار 29 اگست 2021 00:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2021ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے ایک وفد نے سبی شہر واطراف میں امن وامان کی بدترین صورتحال ، عوامی مشکلات کے حوالے سے ڈی آئی جی سبی ڈویژن سید فدا حسین شاہ اور کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وفد نے ڈی آئی جی سبی ڈویژن کوبتایا کہ سبی شہر واطراف میں چوری ڈکیتی قتل وغارت کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے مٹھی بھر چور ڈاکوؤں نے شہر اور دیہاتوں کا امن و امان تباہ کیا ہے لعل محمد سیلاچی شہید کے گھرانے کو انصاف کی فراہمی تک شہر اور دیہات لونی، خجک، کڑک ،مل چانڈیو ،مرغزانی اور بی ایریاز میں امن امان کا قیام یقینی بنایا جائے۔

وفد نے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز سے ملاقات کے دوران کہا کہ لیویز اہلکاروں کو گشت اور جدید سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ امن امان قائم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں امن قائم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سبی شہر واطراف میں دہشتگردی اورچوری وڈکیتی کی وارداتوں سے علاقے کا امن تباہ ہو گیا ہے عوام اپنے جان ومال کے سنگین تحفظات سے دوچار ہیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے اور امن وامان کے مکمل قیام کیلئے پشتونخوامیپ سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سبی ڈویژن اور کمشنر سبی ڈویژن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ امن کے قیام اور لیویز فورس کو جدید فورس بنانے کیلئے مزید سہولیات بروئے کار لارہی ہیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں