ڈی آئی جی سبی پولیس نے بہترین کارکردگی کرنے والے آفیسران میں شیلڈ اسناد تقسیم کردیں

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:47

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سبی رینج سید فداحسن شاہ کا احسن اقدام بہترین کارکردگی کرنے والے آفیسران کی حوصلہ ;افزائی میں شیلڈ اسناد تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید فداحسن شاہ کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس افسران و جوانان جنہوں نے سبی میں دوران سال مختلف مواقعوں پر جن میں یوم آزادی پاکستان، محرم الحرام 2021ڈیوٹی اور مختلف چوری/ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث گینگ کی گرفتاری اور علاقہ میں امن و امان بحال کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں نقد انعام، بہترین کارکردگی سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اس موقع پر ڈی آئی جی سبی رینج سید فدا حسن شاہ نے اپنے خطاب میں SSPسبی خالد مصطفی کورائی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جن کی محنت کی وجہ سے سبی شہر میں امن وامان بحال کیا گیا ہے اور چوری /ڈکیتی کے مقدمات پر قابو پایا گیا ہے، DIGسبی نے اس امید کا اظہار کیا ہیکہ سبی پولیس اسی طرح عوام کی خدمت کرتی رہے گی اور امن وامان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں