کیسکو کا سبی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان شروع، درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع، بجلی چوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:21

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) کیسکو کا سبی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان شروع، درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع، بجلی چوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ ، غیرقانونی کنکشن میں ملوث افراد نہ صرف کیسکو بلکہ ملک کے خزانے کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، ڈپٹی ڈایریکٹر کیسکو امیر عبداللہ کھوسو۔ تفصیلات کے مطابق سپریڈنٹ انجینئر محمدہاشم جوگیزئی کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائیریکٹر کیسکو میرعبداللہ کھوسو نے ایس ڈی او کیسکو سردار اصغر موسی خیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر میں دوران چیکنگ کئی غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔

ڈپٹی ڈائیریکٹر کیسکو عبداللہ کھوسو اور ایس ڈی او کیسکو سردار اصغر موسی خیل نے بل ناہندگان کے خلاف بھی کاروائی کی اور جن کسٹمرز کے اوپر بجلی بل کے بقایاجات تھے ان کسٹمرز کے بھی کنکشن منقطع کردیے۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ غیرقانونی کنکشن لگانے والوں کے کنکشن کاٹ کر انہیں جرمانہ کیاگیا میڈیا سے بات چیت میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کیسکو عبداللہ کھوسو اور ایس ڈی او کیسکو سردار اصغرخان موسی خیل نے کہا کہ سپریڈنٹ انجینئر محمدہاشم کے احکامات پر کاروائیاں جاری ہیں اور کسی فردکو بھی بجلی چوری کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے بجلی چور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کا کہنا تھا کہ دوران چیکنگ درجنوں غیر قانونی کنکشن کاٹ کران کی بجلی منقطع کردی۔

بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کررہے ہیں انہوں نے عوامی پیغام میں کہا کہ بجلی چوروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاے گی جو بھی بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسکا کنکشن منقطع کرکے جرمانہ اور سزا یا دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں لہذا اپنی غیر قانونی کنکشن آج ہی منقطع کرکے قانونی طور پر بجلی کی فراہمی کے لیے کیسکو دفتر سبی سے رجوع کریں۔

دوران چیکنگ اگر کوئی بجلی کی چوری میں پکڑا گیا تو بھاری جرمانہ اور جیل ہوسکتی ہے اور انہوں نے بل ادا نہ کرنے والوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے بجلی کے بل کی واجب الادا جلد سے جلد ادا کردیں بصورت دیگر دوران چیکنگ بل جمع نہ ہوا تو اسکا کنکشن بھی منقطع کیاجاے گا اور بل کی ادائیگی تک بجکی کی ترسیل معطل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کیسکو آپکو بجلی کی فراہمی میں ہرکوشش کررہی ہے شہریوں کا چاہیے کہ وہ کیسکو اہلکار سے تعاون کریں

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں