ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام، سینگسیلہ میں سیکورٹی فور سز نے زیر زمین چھپایاگیا بھاری دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 17:47

سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سینگسیلہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی تخریب کاری کیلئے زیر زمین میں چھپائی جانے والا 60کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سینگسیلہ مے زیر زمین نصب 60کلو بارودی مواد سیکورٹی فورسز نے دوران گشت برآمدکرکے ناکارہ بناتے ہوئے 3ڈیکونیٹرز6فوز 40میٹر تار سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا مذکورہ دھماکہ خیز مواد دہشت گردی کیلئے نصب کیا گیا تھا جس کو کمال مہارت کے ساتھ مقامی سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام بھی تیز کردیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں