؁ سکردو شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ،شاہراہ بلتستان ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ، مسافروں ، اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا

ہفتہ 8 جولائی 2023 18:00

J سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2023ء) سکردو میں بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ڑھری کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بند ہوگئی۔پولیس کے مطابق شاہراہ بلتستان پر ڑھری سمیت چار مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، لینڈ سلائیڈنگ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بلتستان ٹریفک کیلیے بند ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرکزی شاہراہ کی بندش کے باعث اسکردو جانے والے سیاحوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات کرنٹ لگنا اور کمزور عمارتوں کا منہدم ہونا تھا۔پاکستان میں سالانہ 70 سے 80 فیصد مون سون بارشیں جون اور ستمبر کے مابین ہوتی ہیں۔ یہ بارشیں خطے میں غذائی تحفظ کیلیے بہت ضروری ہیں لیکن یہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا باعث بھی بنتی ہیں۔۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں