وانا‘ تحریک طالبان پاکستان اور پولیس سی ٹی ڈی پارٹی کے مابین جھڑپ ، انسپکٹر سی ٹی ڈی موسیٰ سلیمان خیل شہید ہوگئے

جمعہ 1 جولائی 2022 22:01

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) گزشتہ شام تحریک طالبان پاکستان اور پولیس سی ٹی ڈی پارٹی کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں انسپکٹر سی ٹی ڈی موسیٰ سلیمان خیل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار رسول خان زخمی ہوگیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بلال ولد شوالے خان قوم سرکی خیل سکنہ کڑہ پنگہ بھی قتل ہوگیا جبکہ عمر نامی حملہ اور شدید زخمی ہوکر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

ایس ایچ او تھانہ اعظم ورسک صادق کے مطابق مذکورہ حملہ اوروں پر چند دنوں قبل پولیس سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت FIR درج کی گئی تھی اس بابت پولیس نے گزشتہ شام ان کی گرفتاری کیلئے ناکہ لگایا تھا اس دوران حملہ اور موٹرسائیکل پر اکر سی ٹی ڈی ہلکاروں پر پستول سے فائرنگ اور گرنیڈ حملے سے انسپکٹر موسیٰ خان سلیمان خیل کو شہیدکردیاگیا جبکہ پولیس اہلکار رسول خان شدید زخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ دونوں حملہ اور کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہیں ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت FIR درج کی گئی ہیں اور علاقہ کو پولیس نے گھیرے میں لیکر اپریشن شروع کی گئی ہیں امدہ اطلاع کے مطابق متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وانا بازار میں سپاہی سعید اللہ کو قتل کردیا گیا تھا ،پولیس اہلکاروں نے حملہ ٓاور کو رنگے ہاتھ گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں