8 کے انتخابات کوملکی سیاسی تاریخ میں نہایت اہمیت حاصل ہے یہ الیکشن پاکستان کے نظریاتی تشخص اور مستقبل کا تعین کریگا، سینیٹر سراج الحق

گذشتہ دس سال سے مسلسل اقتدارمیں رہنے کے باوجود سندھ کے عوام آج بھی صاف پانی ،صحت تعلیم سے محروم اوربجلی بحران سے دوچار ہیں عوام25جولائی کو ایم ایم اے کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ کے ذریعہ خوشحال اسلامی پاکستان کے مستقبل کا چناؤکریں، انتخابی جلسہ عام سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 23:31

8 کے انتخابات کوملکی سیاسی تاریخ میں نہایت اہمیت حاصل ہے یہ الیکشن پاکستان کے نظریاتی تشخص اور مستقبل کا تعین کریگا، سینیٹر سراج الحق
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی و متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ 2018 کے انتخابات کوملکی سیاسی تاریخ میں نہایت اہمیت حاصل ہے یہ الیکشن پاکستان کے نظریاتی تشخص اور مستقبل کا تعین کریگا،پیپلزپارٹی نے سندھ میں ووٹرکا استحصال کیا ہے، گذشتہ دس سال سے مسلسل اقتدارمیں رہنے کے باوجود سندھ کے عوام آج بھی صاف پانی ،صحت تعلیم سے محروم اوربجلی بحران سے دوچار ہیں،اس کے باوجود تبدیلی اورعوام کو حقوق دلانے کے سبزباغ کے دعوے عوام سے دہوکے کے سوا کچھ نہیں،اس لیے عوام25جولائی کو ایم ایم اے کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ کے ذریعہ خوشحال اسلامی پاکستان کے مستقبل کا چناؤکریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ شب دیر گئے حسینی روڈ سکھر میں منعقدہ ایک بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے مذید کہا کہ 25جولائی کا الیکشن صرف انتخابی امیدواروں افراد کے درمیان مقابلہ نہیں بلکہ نظریات کی بنیاد پر مقابلہ ہے، کہ پاکستان مسقبل میں خوشحال اسلامی پاکستان بنے گا یا لبرل سیکولر مغرب کے یاروں کا پاکستان ہو گا، انہوںنے کہا کہ تہہذیب و کلچرل غلامان مصطفٰی اور غلامان ٹرمپ کے درمیان مقابلہ ہو گا، انشاء اللہ بے حیائی بے غیرتی کو فروغ دینے والے ، ملکی دولت کو لوٹنے اور عوام کو مقروض بنا کر بیرون ملک دولت جمع کرنے والوں کو شکست کا سامنا ہو گا، عوام انہیںمسترد کر دیںگے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے بار بار منتخب کیا لیکن اس نے جواب میں سندھ کے عوام کو مشکلات و مصائب میںڈال دیا ، پیپلز پارٹی کی حکومتوںنے سندھ کو مسائلستان بنا دیا ہے، یہ ظالم جاگیردار کا ٹولہ ہے اور طبقہ ہے جس نے معاشرے کو یرغمال بنا رکھاہے ، انشاء اللہ عوام اس سے اب نجات حاصل کر یںگے، انہوںنے مذید کہا کہ ہمارے مخالفین کی پشت پر مغرب اور مغرب کے میڈیا کامنفی پروپیگنڈا موجود ہے جو ہیرو کو زیرو بناکر دکھانے میںمشغول ہے، ایم ایم اے کا وجود اس کی نگاہ میں کھٹک رہا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو خطرات لاحق ہیں، سیاسی جماعتوں میںکرپٹ لوگ موجود ہیں یہ ایک ہی طبقہ ہے جو بار بار پارٹیاں بدل کر غریب عوام کا استحصال کر رہا ہے، اس کی وجہ سے غریب مہنگائی بیروزگاری استحصال عروج پر ہے، ملک کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے، لوگ تعلیم صحت کی سہولیات سے سے محروم ہیں، ایم ایم اے کے پاس ظلم و ذیادتی مہنگائی بیروزگاری کے خلاف سیاسی منشور موجود ہے، ایم ایم اے نے ملک کے بہترین لوگوںکو نامزد کیا ہے جو دفعہ 62 اور 63 پر پورا اترنے والے صادق و امین ہیں، ہمارے پاس ترقی عوام کی خوشحالی کا جامع پروگرام موجود ہے، انشاء اللہ ایم ایم اے کی حکومت ملک سے غربت و مہنگائی بیروزگاری بد امنی کا خاتمہ کریگی، صعیف العمر افرادکو بڑھاپا الاؤنس اور بیروزگاروںکو الاؤنس دیں گے ، انہوںنے زور دیاکہ اگر اس بار بھی اس طبقہ کو ووٹ دیا تو یہ استحصالی طبقہ انکی زندگی اجیرن کر دیگا، امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں اسلامی فلاحی نظام مصطفی کے قیام کے لئے عوام ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیںاور ملک میں حقیقی تبدیلی کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

مجلس عمل کے رہنمایان ممتازحسین سہتو، حسن اقبال زیدی، ضلعی صدر مولانا حزب اللہ جکھرو، حلقہ پی ایس 24 سکھرسے نامزد امیدوار زبیر حفیظ شیخ، مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبدالرحمن ثاقب، مولانا رضوان قادری، نظام الدین میمن، سرفراز صدیقی ، مولانا سلطا ن لاشاری، مولاا امداد حسین حسینی، سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت و خطاب کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں