صوابی،قاتل کی عدم گرفتاری کیخلاف موضع پنچ پیرکے عوام کا احتجاج

انتظامیہ اور پولیس حکام کی یقین دھانی پر احتجاج پندرہ یوم کیلئے مخر

جمعہ 8 مارچ 2024 21:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) موضع پنچ پیر کے عوام نے قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف صوابی جہانگیرہ روڈکے علاوہ گائوں پنچ پیر میں بھی مین چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا تاہم انتظامیہ اور پولیس حکام کی یقین دھانی پر احتجاج کو پندرہ یوم کیلئے مخر کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ 23فروری کو موضع پنج پیر میں ایک شخص رائید کو چینو ونڈ بدرئی خوڑ کے مقام پر تیز دھار آلے سے شدید زخمی کیا تھا اطلاع ملنے پر جب مقتول کا بھتیجا خان غالب جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہ بے ہوشی کے حالت میں بے ہوش پڑے جو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔

صوابی پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ایک ہفتہ مہلت مانگی تھی تاہم پندرہ یوم گزرنے کے باوجود گرفتاری نہ ہونے پر جمعہ کو عوام نے بطور احتجاج روڈز کو بند کردیا اس دوران انتظامیہ اور پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مزاکرات کئے اور پندرہ یوم تک ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا یقین دلایا جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں