صوابی، بیٹھک کے تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے چچازاد جاں بحق

منگل 12 مارچ 2024 20:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) موضع مناگی میں بیٹھک کے تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے چچازاد جاں بحق ہو گیا، شریف خان سکنہ مناگی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہمارا اور بھتیجوں شیراز اور ارشد کے مکانات رہائشی کے نزدیک مشترکہ بیٹھک واقع ہے گزشتہ روز میرا تیس سالہ بیٹا فواد علی جاکر مہمان آنے کی خاطر صفائی کررہے تھے اس دوران شیراز اور ارشد نے آکر ان کو صفائی کرنے اور مہمان نہ آنے کا بتایا میں بھی اپنے بیٹے ارشاد علی کے ہمراہ جاکر ارشد اور شیراز کو سمجھانے کے لیے منت سماجت کی کہ اس دوران میرے بیٹے فواد علی اور شیراز ان کے بھائی ارشد ایک دوسرے سے لڑ پڑے کہ ارشد اور شیراز نے اپنے اپنے پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا فواد علی موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں