صوابی،پولیس نے منشیات ،اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا

منگل 12 مارچ 2024 20:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) صوابی پولیس نے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر لیاقت شاہ خان بمعہ پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزمان وحید زمان سکنہ سلیم خان کے قبضے سے 405گرام آئس،ملزم بشارت سکنہ صوابی خاص کے قبضے سے 2082گرام چرس اور 387گرام آئس برآمد جبکہ ملزم سعید آختر سکنہ صوابی کے قبضے سے 3060گرام چرس ، 469 گرام آئس اور 9mmپستول سمیت کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں