صوابی ،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ،بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لے لی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ صوابی نے بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صوابی اللہ نواز خان نے اے سی جنید آفتاب کے ہمراہ گوھاٹی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی پکڑی جس میں بڑی مقدار میں مردہ مرغیاں موجود تھی۔ انتظامیہ نے گاڑی اور اس میں موجود مردہ مرغیاں قبضے میں لے لی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں