مینڈیٹ واپس نہ ملا تو اس حکومت کو چلنے نہیں دینگے،اسد قیصر

پیر 1 اپریل 2024 17:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکشن میں تحریکِ انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔اسد قیصر نے کہا کہ اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ اور ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں