صوابی، کشتی الٹنے سے ڈوبنے والی بچی کی لاش دریائے سندھ سے نکالنے کیلئے ہفتے کو بھی آپریشن جاری رہا

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) کشتی الٹنے کے نتیجے میں ڈوبنے والی بچی کی لاش دریائے سندھ سے نکالنے کے لیے ہفتے کے روز بھی بارش کے باوجود آپریشن جاری رہا ،ضلعی انتظامیہ صوابی بشمول اے ڈی سی محمد علی خان.

(جاری ہے)

سرکل لاہور ڈی ایس پی فضل شیر خان اور ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر سید الامین خان اور دیگر افسران کی نگرانی میں عید کے چوتھے دن بھی طفلیکہ عجوہ کی لاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رہی . یاد رہے کے عید کے دن کشتی کے حادثہ میں 14 افراد کو زندہ سلامت ریکور ہوئے جبکہ طیفلکہ عجوہ تا حال لا پتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں