بہاو ل پور،اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ کا تنخواہوں کے حصول کے لیئے دس روز سے جاری احتجاج

بدھ 3 جنوری 2024 22:58

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ کا تنخواہوں کے حصول کے لیئے گزشتہ دس روز سے جاری احتجاج ، ایکڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں وائس چانسلر کی شرکت ، اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بہاول پور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ کا گزشتہ دس روز سے تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مطالبات کے حق میں جاری احتجاج نتیجہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ، گزشتہ روز یونیورسٹی کے بغداد الجدید کیمپس کے آڈیٹوریم میں ایکڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے شرکت کی اور اساتذہ کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کے مالی مسائل کو حل کرنے کے لیئے بنک سے قرض اپلائی کردیا گیا ہے اور کل تمام اساتذہ کو ہاف سیلری ادا کر دی جائے گی جبکہ جنوری کے تیسرے ہفتے تک تمام اساتذہ کی رواں ماہ کی باقی ہاف سیلری بھی ادا کی اور فروری کے دوسرے ہفتے میں پچھلے ماہ کی بقایا تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ، انہوں نے ایکڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کو مزید مالی بحران سے بچانے کے لیئے ریٹائرڈ ملازمین اور اساتذہ کو دیے گئے کنٹریکٹس کی توسیع نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی قسم کا نیا کنٹریکٹ دیا جائے گا ، انکا کہنا تھا کہ حکومتوں اور اداروں پر مالی تنگی اور بحران کا آجانا کوئی بڑی بات نہیں تاہم اہمیت اس بات کی ہے کہ مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر اس مسئلہ کا حل کرنا ہے اور مل کر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ادارے کا ساتھ دینا ہے ، اس موقع پر ایکڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عمران حبیب نے خطاب کرتے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اساتذہ کے اس اہم مسئلہ کو اہمیت دی اور اسے حل کرنے کا عندیہ دیا ، انہوں نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ احتجاج کو ختم کرکے ریگولر کلاسز کو جاری کیا جائے اور جنوری کے تیسرے ہفتے تک احتجاج کو مؤخر کیا جائے، یاد رہے کہ رواں سمیسٹر کے فائنل ٹرم امتحانات شیڈول کے مطابق 15 جنوری سے ہونا قرار پائے ہیں

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں