سوات ،پولیس نے چوری میں ملوث گروہوں کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ سامان برآمدکرلیا

پیر 29 اپریل 2024 23:37

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سوات میں خوازہ خیلہ پولیس نے چوری چکاری میں ملوث گروہوں کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ سامان برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان کے ہمراہ تھانہ خوازہ خیلہ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حدود تھانہ خوازہ خیلہ میں آئے روز متعدد چوری کے واقعات رونما ہورہے تھے جس پرپولیس کی سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان عمران ساکن جانو خوازہ خیلہ، برکت ساکن ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ، گل امین ساکن ٹھیکدارئی، محمد امیر ساکن ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ، نیک زادہ ساکن لنڈیکس خوازہ خیلہ اور ارشد ساکن گاشکوڑ خوازہ خیلہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مختلف قسم کی 4 عدد بیٹریاں، 2گیس سلینڈرز، 2 عدد موبائل فون، 10 عدد سٹیل پائپ، 5 عدد پانی کی موٹرز، ایک عدد سٹیل چارپائی، ایک عدد ہاتھ ریڑھی، 2 عدد بیگ اور دیگر مختلف قسم کے کھلونا نما سامان برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں