سوات ،وادی کالام کے نواحی علاقے پر اپریل کے آخری ایام میں بھی برفباری ،سوسفید چھاگئی

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سوات کی وادی کالام کے نواحی علاقے پلوگاہ اورمہوڈنڈ سمیت پہاڑوں پر اپریل کے آخری ایام میں بھی برفباری ہوئی جس سے پر سوسفید چھاگئی اور نظارے مزید حسین ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے آنے والے سیاحوں نے برفباری کو خوب انجوائے کیا اور ہلہ گلہ کرکے اپنی تفریح کو یادگار بنایا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میںکم سے کم درجہ حرارت ایک جبکہ مالم جبہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈریکاڈکیا گیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور بارش کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کاامکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں