اے این پی تحصیل بابوزئی کے انتخابات مکمل ، عطاء اللہ خان صدر ،محمد ظاہر جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 29 اپریل 2024 23:37

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کی تحصیل بابوزئی کے انتخابات مکمل ہوگئے ، عطاء اللہ خان تحصیل صدر اور محمد ظاہر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ سوات پریس کلب میں اے این پی کی تحصیل کونسل کا انتخابی اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں عطاء اللہ خان کو صدر، سینئر نائب صدر طارق خان، سینئر نائب صدر فضل حمید خان، نائب صدر بخت پور باچہ، نائب صدر شوکت علی شاہ،محمد ظاہر جنرل سیکرٹری ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جان سید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب ننگیال، جائنٹ سیکرٹری شیر خان خٹک، جائنٹ سیکرٹری روزی خان، انفارمیشن سیکرٹری امیر کمال خٹک، فنانس سیکرٹری شاہ فہد، کلچرل سیکرٹری اکرام اللہ خان، اقلیتی سیکرٹری لعل کمار ، یوتھ افیئر سیکرٹری سید سلمان شاہ اورسوشل میڈیا سیکرٹری اصغر علی شاہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے شیر شاہ خان، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین انجینئر سلیم خان، سابق تحصیل ناظم اکرام خان، جنرل سیکرٹری ضلع سوات خواجہ محمدخان، سابق تحصیل صدر نادر شاہ خان اور الیکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری احمد زیب خان نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کابینہ کے عہدیدار ان جوان ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ تحصیل بابوزئی میں اچھی کارکردگی دکھا کر پارٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں