اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز جتوئی نے سیوریج لائنوں اور بڑے نالوں کی صفائی و ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا

جمعرات 2 جولائی 2020 17:36

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز جتوئی اور چیف مونسپل آفیسر ٹنڈوآدم محمد ابراہیم عمرانی نے مون سون کی بارشوں کی آمد سے قبل سیوریج لائنوں اور بڑے نالوں کی صفائی و ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور مونسپل چیف آفیسر نے سینیٹری ملازمین کی حاضری چیک کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز جتوئی اور چیف مونسپل آفیسر ٹنڈوآدم محمد ابراہیم عمرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ہدایت پر ٹنڈوآدم کے تمام مین بڑے نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی و ستھرائی کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ مون سون کی بارشوں کے موقع کسی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ گندگی اور کچرا نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور مقررہ پوائنٹ پر ہی کچرا ڈالیں تاکہ اسے ہماری ٹیمیں بروقت اٹھا لیں. جبکہ انتظامیہ نے ٹنڈوآدم میں انکروچمینٹ کی صورت حال تشویش کا اظہار کیا اور سینیٹری عملے فوری طور انکروچمینٹ کے خاتمے کی ہدایت کی انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی وہ اپنا سامان اپنی دکانوں میں رکھ کر کاروبار کریں سڑک پر سامان رکھنے سے گریز کریں تاکہ بازاروں اور سڑکوں عوام کو آمدورفت میں کوئی پریشانی نہ ہو.

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں