ٹنڈوآدم ،پولیس کیپ پہنے مسلح ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا

ڈاکو 22 تولہ سونا، ساڑھے چار لاکھ نقدی اور 5 موبائل فون لوٹ کر با آسانی فرار

منگل 22 ستمبر 2020 23:18

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) ٹنڈوآدم شہر کے مرکزی علاقے میں دن دھاڑے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس کیپ پہنے ہوئے 5 مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 22 تولہ سونا، ساڑھے چار لاکھ نقدی اور 5 موبائل فون لوٹ کر با آسانی فرار، پولیس جائے وقوعہ پر دیر سے پہنچی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر کے مرکزی علاقے اقبال کالونی میں دن دہاڑے 5 مسلح پولیس کیپ پہنے ہوئے ڈاکوؤں نے فروٹ دینے کے بہانے حاجی محمد رفیق (سنار) کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا جبکہ خواتین کو کمرے میں بند کرکے گھر کی الماری میں رکھا 22 تولہ سونا، ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی اور پانچ موبائل فون لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے حاجی محمد رفیق کے بیٹے عمار کو تشدد کا نشانہ بنایا علاوہ ازیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کے دروازہ بجانے پر ڈاکو دروازہ کھول کر فرار ہوگئے اس سلسلے میں حاجی محمد رفیق نے بتایا کہ پولیس کیپ پہنے ہوئے 5 مسلح ڈاکوؤں نے گھر کا دروازہ بجایا اور کہا کہ میرے بیٹے علی کو فروٹ دینا ہے وہ لے لیں جیسے ہی دروازہ کھلا تو ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے اور 40 منٹ تک کاروائی کرتے رہے اور پھر باآسانی فرار ہوگئے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفصیلات معلوم کیں ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد ایوب بروہی اور ایس ایچ او سٹی صغیر احمد مغیری نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنیکی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں