ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کی عمارت میں تزئین آرائش کے دوران ٹھیکیدار نے سابق چیئرمینوں و ناظمین کے نام کی تختیاں اتار دیں گئیں

بدھ 20 جنوری 2021 19:07

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کی عمارت میں تزئین آرائش کے دوران ٹھیکیدار نے سابق چیئرمینوں و ناظمین کے نام کی تختیاں اتار دیں گئیں،میونسپل کمیٹی کے اندرکھلے مین ہولز بھی انتظامیہ کے ناقص کارکردگی دیکھانے لگی، سماجی تنظیموں کا ٹھیکیدار کی جانب سے تختیاں ہٹانے پر ڈی سی سانگھڑ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم بلدیہ کی عمارت میں 56 لاکھ روپے کی لاگت سے ہونے والے تزئین و آرائش کے کام کے دوران ٹھیکیدار نے مذکورہ عمارت کو تعمیر کرانے والے جماعت اسلامی کے سابق میونسپل چئیرمین عبدالستار غوری سمیت پیپلز پارٹی سے وابستہ تعلقہ ناظمین لالہ محمد ایوب خان، غلام مرتضی جونیجو، شہری اتحاد کے چیئرمین مسرور احسن غوری، اصغر عباسی کی تختیاں اور ان کے دور میں کرائے گئے کاموں کے سلسلے میں ان کے ناموں اور کونسلرز سابق وائس چئیرمینوں میاں محمد ناظم، رئیس خدا بخش مری، شیخ لیاقت علی، شاہد شیخ، سید یوسف شاہ، شیخ، عبدالعزیز غوری مرحوم سمیت دیگر چئیرمینوں اور ناظمین کی تختیاں اتار کر غائب کردی گئیں جبکہ ٹھیکیدار نے کام ادھورا کرتے ہوئے میونسپل آفس میں کھلے ہوئے گٹروں کے مین ہولوں پر ٹھکن لگاکر بند نہ کیا گیا جس کے سبب کام کے لئے آنے والے سائیلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹنڈوآدم کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے میونسپل کمیٹی کی بلڈنگ کی بنیاد رکھنے والے چئیرمین سمیت مختلف وقتوں میں میونسپل کمیٹی کے چئیرمین و ناظمین رکہنے والی شخصیات کی تختیاں اتار کر گم کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھیں دوبارہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں