ٹنڈوالہ یار ،ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کا سندھ میں بلدیاتی بل کیخلاف احتجاج

بدھ 12 جنوری 2022 23:59

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2022ء) سندھ حکومت کی جانب سے لائے جانے والے بلدیاتی بل کے خلاف جی ڈی اے،ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی سندھ حکومت کے کالے قانون کے خاتمے تک ہماری مشترکہ جدوجہد جاری رھے گی،مظاہرین سے قائدین کا خطاب تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے آرگنائزر رئیس خانزادہ اعظم قائمخانی سید عبدالرزاق شاہ عباس قریشی پی ٹی آئی کے علی پل فدا چوہان جبکہ جی ڈی اے کے سید عادل شاہ راشدی شوکت شاہ راشدی دیگر کی قیادت میں بلدیہ ٹنڈوالہ یار سے ٹنڈوالہ یار پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی نکلنے والی احتجاجی ریلی سے کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سںندھ میں گورنر کا ایک رول ہے , اپوزیشن لیڈر بھی ہمارا ہے , یہ فورم ہے ہم نے ماضی میں عدالتوں سے فیصلے لئے ہیں اس مرتبہ بھی خاموش نہیں رہیں گے سندھ حکومت نے جو کالا قانون طاقت کے بلبوتے پر قائم کیا ہے اسے کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گیہم سندھ حکومت کو کسی صورت بھی اپنی من مانی نہیں کرنے دیں گے پیپلز پارٹی اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جو اس طرح پورے سندھ میں مان مانی کرنے پر تلوی ہوئی ہے زرداری صاحب کا وقت اب ختم ہوچکا ہے زرداری صاحب کہتے ہیں کہ ہم پنجاب کی طرف جارہے ہم پنجاب والوں نے بلاول بھٹو زرداری کے دروے کے موقع جو الفاظ تھے وہ بھی ہم کو یاد ہیں انہوں صاف صاف کہا تھا کہ زرداری ہونگے تو ہم کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے مقررین نے مذید کہا کہ اب بے نظیر بھٹو پیپلز پارٹی نہیں رہی ہے بلکہ اب جو پیپلز پارٹی ہے وہ زرداری لیگ ہے اور زرداری لیگ کا مطلب ہم سب کو اچھے سے معلوم ہے زرداری لیگ صرف قبضہ کرنا جانتی ہے اور اسی طرح رضوی خاندان بھی اب ٹنڈوالہ یار پر قبضہ کرنا چاہتا ہے پہلے بھی چار سال میونسپل کمیٹی میں رہے کر چار ارب روپے کی کرپشن کی تھی نیب اور انٹی کرپشن ان کے پیچے ہے اگر اس وقت ہم نے اگر اپنے ووٹ کا حق نہ لیا تو یقین کرو کہ آئندہ بھی چار سال تک ان کی اجارہ داری ہوگئی میونسپل کمیٹی میں اس وقت ضیائ عباس شاہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ اب کہ ان کو ووٹ ملنے کا کوئی چانس نہیں ہے اسی لیے ٹنڈوالہ یار اور دیہی علاقوں سے دھوکہ کررہے ہیں جبکہ دونوں کا ہی دیہی علاقوں کو میونسپل کمیٹی میں شامل کرنے سے کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم پاکستان،جی ڈی اے،اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں