ٹانک پولیس کی سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ‘ دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مجرمان اشتہاریوں کو پولیس مقابلے میں پار کر دیا گیا

منگل 14 جولائی 2020 19:24

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) ٹانک پولیس کا رواں سال کے دوران سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مجرمان اشتہاریوں کو پولیس مقابلے میں پار کر دیا گیا قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 236مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک محمد عارف خان نے رواں سال جون تک ٹانک پولیس کی کارکردگی کے بارے میںمیڈیا کو بتایا کہ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات پر ٹانک پولیس نے ناجائز اسلحہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 39کلاشنکوفیں،130رائفل،74بندوقیں،39خنجر،173پستول،9ہینڈ گرینیڈ،1کلاکوف،1راکٹ لانچر،4راکٹ شیل اور 4680کارتوس برآمد کر لئے ڈی پی او کا بتانا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی کے دوران پولیس نے 102.421 کلو گرام چرس،447 16.کلو گرام ہیروئن،1.820 کلو گرام افیون اور ایک کلو سے زائد آئس برآمد کی انہوں نے کہا علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے انعامی گروپ کے سرغنہ انعامی اور اس کے دوسرے ساتھی عامر عرف ڈینجر کو پولیس مقابلہ میں مار دیا گیا جبکہ پاک آرمی کیساتھ اور پولیس نے خود 317 سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے جس میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ٹانک کے مختلف تھانہ جات میں درج مقدمات میں 1022نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت کی مضبوطی اور اسمگلینگ کی روک تھام کے لئے ٹانک پولیس کی جانب سے خصوصی اقدمات اٹھائے گئے تھے جس میں پولیس نے نان کسٹیم پیڈ سامان جس کی مالیت دو کروڑ 43لا کھ روپے سے زیادہ بنتی ہے پکڑ کر قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کی اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7838ٹریفک چالان کئے اور 25 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد کی رقم حکومتی خزانہ میں جمع کرائی کرونا وباء کے دوران ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں 23 مقدمات درج کئے گئے اور 53افراد کو گرفتار کیا گیا ضلعی پولیس سربراہ عارف خان کا کہنا تھا ٹانک پولیس اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے جان ومال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنائے گی امن و امان کو برقرار رکھنا ہمارے۔

(جاری ہے)

اولین فرائض میں شامل ہے کیونکہ امن ہی سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے جس کو برقرار رکھنے کے لئے ٹانک پولیس کے جوان اور افسران کسی نھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیمنشیات لعنت ہے جسکا خاتمہ وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں