ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے انتخابات مکمل۔رفیق احمد کنڈی صدر ، شیخ رحمت اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 18 دسمبر 2023 22:56

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے انتخابات مکمل ہو گئے ، رفیق احمد کنڈی صدر جبکہ شیخ رحمت اللہ جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے انتخابات اسسٹنٹ کمشنر ٹانک امین اللہ خان کی زیر زنگرانی پریس کلب ٹانک میں منعقد ہوئے انتخابات میں رفیق احمد کنڈی کو صدر شیخ، رحمت اللہ جنرل سیکرٹری ، سرپرست اعلی محمد رفیق آرائیں سینئر نائب صدر، نور محمد برکی نائب صدر ، کفایت اللہ پراچہ رابطہ سیکرٹری ، عمران درانی جائنٹ سیکرٹری ، تنویر شاہ کنڈی اور آفس سیکرٹری جوادالحسن دلسوز کنڈی منتخب کرلئے گئے۔

نو منتخب صدر رفیق احمد کنڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پریس کلب کے ممبران کے بھر پور اعتماد پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں، دو دہائیوں سے زائد عرصہ صحافیوں اور پریس کلب کی خدمت کرکے معیاری صحافت کو پروان چڑھانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، اب بطور صدر پریس کلب ٹانک کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی وقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں