دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن و امان کے قیام میں پولیس کی کاوشوں کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،آرپی او ڈیرہ

جمعرات 4 جنوری 2024 16:41

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمودستی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فرائض کی بہترادائیگی سے پولیس فورس کی قدر و منزلت میں اضافہ کرنیوالے تمام افسران وجوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ریجن پولیس آفس ڈیرہ میں ٹانک پولیس لائنز میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد جوان مردی اور بلند حوصلوں کے ساتھ مقابلہ کرنے پولیس جوانوں میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کی طرف سے د یئے گئے نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے دہشتگردوں کے خلاف علاقائی امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں پولیس کی پروفیشنلزم اور دن رات سخت کاوشوں کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں