چوری ، ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ

پیر 8 جنوری 2024 17:38

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان نے اپنے دفتر میں ایس ایچ او تھانہ دولت خان کورونہ علاقہ پینگ نصیر خان، ایس ایچ او تھانہ جنڈولہ اسحاق خان، ایس ایچ او تھانہ سرغر نبی گل، تفتیشی افسران، محرران اور چوکیوں کے انچارجز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی جنڈولہ نے جملہ تھانہ جات اور چوکیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کی جلد سے جلد گرفتاری، آلات قتل و اقدام قتل کی برآمدگی اور سائلین کی داد رسی کی خاطر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ چوری، ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے محکمہ پولیس اپنے تمام ذرائع کو استعمال میں لائیں ۔ انہوں نے تمام افسران کو سختی سے تاکید کی کہ آمدہ جنرل الیکشن 2024 کے دوران امن عامہ کو بہر صورت برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں